ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کانگریس کی نئی لسٹ میں کنہیا کمار کو بھی ٹکٹ، بھوجپوری اداکار منوج تیواری کو چیلنج کریں گے، دیگر 10 امیدواروں کا اعلان

کانگریس کی نئی لسٹ میں کنہیا کمار کو بھی ٹکٹ، بھوجپوری اداکار منوج تیواری کو چیلنج کریں گے، دیگر 10 امیدواروں کا اعلان

Mon, 15 Apr 2024 11:03:08    S.O. News Service

نئی دہلی، 15/اپریل (ایس او نیوز /ایجنسی) کانگریس نے لوک سبھا الیکشن کیلئے اتوار کو اپنی 15 ویں  لسٹ جاری کردی جس میں کنہیا کمار کو شمال مشرقی دہلی سے بھوجپوری فلم اداکار اورموجودہ ایم پی منوج تیواری کے مقابلے میں اتارا گیاہے۔ اس کے ساتھ ہی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چرن جیت سنگھ چنّی کو جالندھر سے امیدوار بنایاگیاہے۔ 

کانگریس نے اپنے حصے میں  آئی دہلی کی تینوں سیٹوں  کیلئے اتوار کو امیدواروں  کے ناموں کا اعلان کردیا۔ جے پی اگروال چاندنی چوک سے بی جےپی کے پروین کھنڈیل وال کو چیلنج کریں گے جبکہ شمال مغربی دہلی سے بی جے پی کے یوگیندر چنڈولیا کے مقابلے میں اُدت راج کو میدان میں اتارا گیاہے۔ دہلی میں  کانگریس عام آدمی پارٹی کے ساتھ مل کر پارلیمانی الیکشن لڑ رہی ہے۔ اتوار کو پارلیمانی الیکشن کیلئے مجموعی طورپر 10امیدواروں کے ناموں  کا اعلان کیاگیاہے جن کا تعلق پنجاب، دہلی اور اتر پردیش سے ہے۔ پنجاب میں  امرتسر سے گرجیت سنگھ اوجلا کو امیدوار بنایاگیاہے۔ الہ آباد سے اُجول ریواتی رمن سنگھ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کانگریس نے ادیشہ کے اسمبلی الیکشن کیلئے75 امیدواروں  کے ناموں  کا بھی اعلان کردیا۔ 


Share: